اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تاجیکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تاجیکستان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تاجیکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تاجیکستان کے صدرامامعلی رحمان اوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔