مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ٹیلیفون پر دیر الزور کی فتح پر شام کے وزير دفاع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے شامی صدر بشار اسد، شامی عوام اور شام کی فوج کو دیرالزورمیں دہشت گردوں کی شکست پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ عالمی سامراجی دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی استقامت قابل تعریف ہے۔
شام کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام کی فتح میں ایران کی فتح ہے ہم اپنے ایرانی بھائیوں کو تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنھوں نے مشکل وقت میں شامی قوم، حکومت اور شامی فوج کا ساتھ دیا۔ اس نے کہا کہ شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کی شکست در حقیقت امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی شکست ہے۔