سعودی علماء نے کرپشن کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کیط رف سے سعودی عرب کے شہزادوں کی گرفتاری کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ در حقیقت دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بھی اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی علماء نے کرپشن کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کیط رف سے سعودی عرب کے شہزادوں کی گرفتاری کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ  در حقیقت دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بھی اہم ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے کل سے سعودی عرب کے شہزادوں اور موجود و سابق وزراء کی گرفتار کا آغاز کردیا ہے اب 40 شہزادوں اور وزراء کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والے شہزادوں میں کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہے۔ ادھر سعودی عرب نے نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے ۔ جن کے تحت  سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کو بدنام کرنے یا ان کی توہین کونے والے شخص کو 5 سے 10 برس قید کی سزا دی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دہشت گردی کرنے والے کو 10 سے 30 برس قید ہوگی جبکہ سعودی عرب میں دہشت گردی یا اس کی فنڈنگ کرنے والے کو سزائے موت دی جاسکے گی ۔