مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور سابقہ وزراء کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کےولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے مخالف شہزادوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ہیں، گرفتار ہونے والے سابق اور موجودہ وزرا کی کل تعداد 40 ہے جن کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ممبران میں چیئرمین مانیٹرنگ کمیشن، چیئرمین نیشنل اینٹی کرپشن اتھارٹی، جنرل آڈٹ بیورو کے سربراہ، اٹارنی جنرل اور ریاستی سکیورٹی کے سربراہ شامل ہیں۔ سعودی نیشنل گارڈز اور معیشت کے وزیر کو برطرف کردیا گیا ہے۔ سعودی نیوی کے کمانڈر عبداللہ سلطان بھی تبدیل کردیے گئے ہیں اور سعودی نیوی کی کمان فہد الغفلی کو سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ اب کھل کر سامنے آگئی ہے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نےاپنے مخالفین کو راستے سے ہٹنانے کے لئے عملی قدم اٹھا لیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2017 - 10:52
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور بعض موجودہ اور سابقہ وزراء کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کےولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے مخالف شہزادوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔