مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں امریکی حکام کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تجویز پیش کی گئي تھی جسے ایرانی صدر نے مسترد کردیا تھا۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام نے دونوں صدور کی ملاقات کی تجویز پیش کی تھی لیکن ایرانی صدر نے اسے رد کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2017 - 11:40
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تجویز پیش کی گئي تھی جسے ایرانی صدر نے مسترد کردیا تھا۔