صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اطلاعات کے مطابق دونوں خود کش کار بم دھماکے موغا دیشومیں صدارتی محل کے قریب کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سےبھری گاڑی صدارتی محل کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے ساتھ ہی مسلح وہابی دہشت گردوں  نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، اس دھماکے میں10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ، جبکہ کچھ دیر بعد صدارتی محل کے قریب ایک اور کاربم دھماکہ ہوا۔دھماکوں کے بعد مسلح دہشت گردوں  نے اندھادھند فائرنگ بھی کی ۔ ان دھماکوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔