اجراء کی تاریخ: 25 اکتوبر 2017 - 19:42

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو سنیچر کی شب تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو سنیچر کی شب تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ اتوار کے دن ایران کے جوہی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اب تک 8 بار اس بات کا اعلان کرچکی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے۔