مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں سے پاکستانی حکومت کو خطرہ لاحق ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے کہا امریکہ کی افغان پالیسی میں ہندوستان کا اہم کردار ہے اور ہم خطے میں ہندوستان کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور امریکا فطری اتحادی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ٹیلرسن نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں بہت ساری دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو اب پاکستانی حکومت کی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 اکتوبر 2017 - 15:43
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں سے پاکستانی حکومت کو خطرہ لاحق ہے۔