مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات اور گفتگو کی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے پی ایم آفس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک امریکہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2017 - 17:37
پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات اور گفتگو کی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔