اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2017 - 20:46

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب، قطر اور افغانستان کا دورہ مکمل کرکے بغداد پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب، قطر اور افغانستان کا دورہ مکمل  کرکے بغداد پہنچ گئے ہیں ۔ امریکی وزير خارجہ بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور صدر فواد معصوم سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔  سعودی عرب میں امریکی وزير خارجہ کی موجودگی میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ کونسل بھی تشکیل پائی ہے جس میں امریکی وزیر خآرجہ نے سعودی عرب اور عراق کو ایران کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔