اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2017 - 21:15

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری برحان پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ادھر کویت کے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ اگر امیرکی وزیر خارجہ قطر کے بحران کو حل کرنے میں ناکام ہوجائیں تو اس صورت خلیج فارس تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔