مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے ترجما ن نےعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وہابی کالعدم جماعت الاحرار کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ عمر خالد خراسانی افغانستان کے علاقے پکتیا میں ڈرون حملے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ ہلاک ہو گئے ۔واضح رہے کہ تین روز قبل امریکہ کی جانب سے افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کیے گئے جن میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔
عمر خالد خراسانی کے بعد اب عثمان خراسانی کووہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اکتوبر 2017 - 17:46
پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے ترجما ن نےعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔