مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ نے ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2طالبان دہشت گرد رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملے 24گھنٹے کے دوران باتی کورٹ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا اور اس حملے سے دہشت گردوں کی موٹر سائیکل اور ہتھیا ر بھی تباہ ہو ئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 30سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر خالد خراسانی بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2017 - 20:16
افغانستان میں امریکہ نے ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2طالبان دہشت گرد رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔