مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے یمن پر سعودی عرب کی تازہ ترین مجرمانہ بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے سرحدی صوبہ جوف میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 بےگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2 سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 30ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اس جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ ، عرب امارات اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔۔