اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2017 - 08:44

قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں کویت کے امیر ایک بار پھر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں کویت کے امیرشی‍خ صباح الاحمد الصباح ایک بار پھر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قطر کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق کویت میں دو ہفتہ کے بعد خلیج فارس تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے اور اس اجلاس سے قبل کویت ،قطر اور سعودی رعب کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ واضح رہے کہ 4 عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ لیکن قطر نے 4 عرب ممالک کی طرف سے تباہ کن عائد پابندیوں کو ترکی اور ایران کی حمایت کے ذریعہ ناکام بنادیا ہے۔