شمالی کینیا میں واقع لوکیو چوگیو اسکول میں ایک سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 6 بچوں اور ایک گارڈ کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے اسکول میں سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 6 بچوں اور ایک گارڈ کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کینیا میں واقع لوکیو چوگیو اسکول میں نامعلوم شخص گھس آیا جس نے پہلے پرنسپل آفس کا رخ کیا لیکن بعد میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 بچے اور ایک گارڈ ہلاک جب کہ متعدد طلبہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا۔پولیس نے 7 افراد کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور ایک گارڈ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے اسکول کے سابق طالب علم نے کیا جسے اپنے ساتھی طالب علم سے لڑائی کے باعث پرنسپل نے اسکول سے نکال دیا تھا ۔