اسپانوی وزیراعظم نے اسپین کے علاقہ کاتا لونیا کی خود مختاری ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپانوی حکومت کاتالونیا کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپانوی وزیراعظم نے اسپین کے علاقہ کاتا لونیا کی خود مختاری ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپانوی حکومت کاتالونیا کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔  اسپانوی وزیراعظم نے کاتالونیا کی حکومت سے کہا  کہ وہ اس امر کی تصدیق کریں کہ آیا انہوں نے کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کردیا ہے اگر ایسا اعلان کیا گیا تو اسپین کی مرکزی حکومت ملک کے کسی بھی علاقے کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔ وزیراعظم رخوائے نے اپنا بیان کاتالونیا کے صدرکے اس دعوے کے ردعمل میں دیا  جس میں ان کا کہنا تھا کہ  انہیں میڈرڈ سے علیحدگی کا مینڈیٹ حاصل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم رخوائے نے کاتالونیا کی حکومت کو خبردار کرتے  ہوئے کہا کہ علیحدگی کےاعلان کے بعد حکومت آئین کی دفعہ 155 کے تحت کوئی بھی قدم اٹھاسکتی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  کاتالان کے صدر کا جواب آئندہ چند روز میں مستقبل کے اقدامات کا تعین کرے گا۔