مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں اور ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ 38 برس کے دوران خطے میں امریکہ کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنایا اور ایران آئندہ بھی امریکہ کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دےگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اب عقل آجانی چاہیے کہ گذشتہ 38 برس میں اس کی اقتصادی پابندیوں کے کوئی مفید نتائج برآمد نہیں ہوئے اور آئندہ بھی امریکہ کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کو ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا چآہیے اور اگر امریکی حکام نے غلطیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو انیھں جیسے کا تیسا جواب دیا جائے گا۔
ترجمان نے شام کے بارے میں ایران، ترکی اور روس کے باہمی مشورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک شام میں پائدار امن کے خواہاں ہیں اور ملکر شام سے دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں۔