ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پرضلع پونچھ کی  دیہی آبادی کو نشانہ بنایا ہے پاکستانی فوج کی فائرنگ سے کئی مویشی بھی تلف ہوگئے ہیں جبکہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستان میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی گولہ باری سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔