حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں محرم الحرام کی بارہویں شب میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں  کی یاد میں محرم الحرام کی بارہویں  شب میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے حضرت امام سجاد (ع) کی حیات طیبہ میں سیاسی، سماجی ، عبادی اور علمی پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت (ع) نے اہلبیت (ع) اور ان کے پیروکاروں کو بنی امیہ اور یزیدیوں کے سنگین مظالم اور دشوار شرائط سے عزت و عظمت کے ساتھ آگے بڑھایا اور حضرت امام محمد باقر (ع) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے علمی فروغ میں حضرت امام سجاد علیہ السلام کی مجاہدتوں کا اہم کردار ہے۔

اسی طرح مجلس عزا میں جناب مرتضی طاہری  اور جناب سعید حدادیان  نے نوحہ خوانی کی اور اہلبیت (ع) کے غم میں مصائب پیش کئے۔