حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں  کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نے قیام عاشورا اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کے پیغامات کو مشترکہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مدینہ فاضلہ کی تشکیل کے لئے دنیا پرمسلط کردہ ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنا ، فعال اور متحرک رہنا ایک منتظر کے لئے ضروری ہے۔ اسی طرح مجلس عزا میں جناب  انسانی اور جناب مطیعی نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہلبیت  علیھم السلام  کے غم میں مصائب پیش کئے ۔