اجراء کی تاریخ: 1 اکتوبر 2017 - 01:38

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امیر قطر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔