یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران سے 2 سعودی فوجیوں کو اسیر کر لیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران سے 2 سعودی فوجیوں کو اسیر کر لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبآئل کی سعودی عرب کے سرحدی شہروں میں کارروائياں جاری ہیں اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے قید ہونے والےفوجیوں کے نام راشد الرشیدی اور عبد المحسن الغامدی ہیں۔ ان فوجویں کو نجران شہر سے قید کیا گیا ہے۔