حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں محرم الحرام کی نویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں  کی یاد میں محرم الحرام کی نویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے اسلام کی دفاعی جنگوں میں معنویت کے جلوؤں کو ان جنگوں کی اہم خصوصیات قراردیتے ہوئے کہا کہ  پیغمبر اسلام  (ص) ،حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب ، جنگوں میں نمازپڑھتے ، ذکر خدا کرتے اوراللہ تعالی کی بارگاہ میں  دعا اور راز و نیاز کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالی کی راہ میں جہاد بہشت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اور مجاہدین چاہے غلبہ و فتح حاصل کریں یا مغلوب  اور شکست سے دوچار ہوجائیں دونوں صورتوں میں حکم قرآن کے مطابق عظیم اجر و ثواب کے مستحق ہیں۔ اس کے بعد  مجلس عزا میں جناب محمد رضا طاہری  اور جناب قلیچ نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے غم میں مصائب پیش کئے۔

…………………………….