روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔روسی صدر پوتین ترک صدر اردوغان سے شام میں قیام امن کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر نے بھی کہا تھا کہ وہ روسی صدر سے شام کے صوبہ ادلب کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔