افغان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم ہونا انتہائی ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سائیڈ لائن ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں امن کے قیام کے لئے جنکا خاتمہ ضروری ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ پاکستان کو اس بار واضح پیغام مل گیا ہوگا کہ اب معاملات پہلے کی طرح نہیں چل سکتے، جبکہ یہ ان کے نہ کسی کے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے امریکا سے اس طرح پہلے کبھی مذاکرات نہیں کیے اور امید ہے کہ وہ دانشمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے مشترکہ قومی مفادات کو ترجیح دے گا۔افغان صدر سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے افغانستان کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ افغان ۔ امریکی فورسز نے مشترکہ طور پر طالبان کے خلاف بڑی اور موثر کامیابی حاصل کی ہے۔