مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ نیویارک میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اوراصولوں پرعملدرآمد کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔ اجلاس ہی کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔
اجراء کی تاریخ: 22 ستمبر 2017 - 11:50
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔