نیویارک میں مختلف ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مختلف ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش کی تقریر سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے صدور ،وزراءاعظم اور وزراء خآرجہ خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس ہر سال نیویارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔