اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2017 - 12:36

قطر کے امیر نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے خلیج فارس کے بحران اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ترکی نے قطر کو تنہا کرنے کی سعودی عرب کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے خلیج فارس کے بحران اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ترکی نے قطر کو تنہا کرنے کی سعودی عرب کی معاندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔ ترکی کے صدر اور امیر قطر کی ملاقات دو گھنٹے تک بند دروازوں کے پیچھے جاری رہی ۔ ترک ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔