رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام کو سوفیصد انقلابی فکر و انقلابی عمل کرنا چاہیے اور انقلابی باقی رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام کو سوفیصد انقلابی فکر و انقلابی عمل کرنا چاہیے اور انقلابی باقی رہنا چاہیے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کو حضرت امام خمینی (رہ) کی خلاقیت قراردیتے ہوئے فرمایا: مجمع کی تین اہم ذمہ داریاں ہیں جن میں مصلحت کی تشخیص ، مشاورت اور کلی پالیسیوں کا تعیین شامل  ہے جبکہ ملک کو درپیش مشکلات کا حل بھی مجمع کومد نظر رکھنا چاہیے مجمع کو سو فیصد انقلابی فکر و انقلابی عمل کرنا چاہیے اور انقلابی باقی رہنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مصلحت کی تشخیص اور اسے اعمال کرنے کو مجمع کی  سنگين ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:مصلحت کے اعمال میں بلند مدت پالیسیوں کو مد نظر رکھنا چاہیے اور اس میں باریک بینی اور دقت نظر لازم ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشاورت کو نظام کی کلی پالیسیوں کے تعیین میں اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: مشاورت میں بھی ہمہ گیر جائزے کی ضرورت ہے کیونکہ کلی پالیسیاں مختلف مسائل کی تعیین میں نظام کی پرکارکی حیثیت رکھتی ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کلی پالیسیوں کی تدوین میں مضبوط و مستحکم یقین کے ہمراہ مباحث کے عالمانہ اور مستدل ہونے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کلی پالیسیوں کو قوی ، دقیق ، مفید اور واضح ہونا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام کا ملک کی مدیریت میں اہم کردار ہے اور اس پر اسلامی، انقلابی اور حضرت امام (رہ) کے تفکرات کی حکمفرائی ضروری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے سربراہ  آیت اللہ سید محمود  شاہرودی کی تجلیل کی اور مجمع کے سابق سربراہ اور ارکان مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ،مرحوم آیت اللہ  واعظ طبسی مرحوم عسکر اولادی اور مرحوم حبیبی کو خراج تحسین پیش کیا۔