اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہاہے کہ ہندوستان میں گائے کی حفاظت کے نام پر ہندو دہشت گردوں کے مسلمانوں پر حملے خطرناک ہیں حیوان کے نام پر انسان کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہاہے کہ ہندوستان میں گائے کی حفاظت کے نام پر ہندو دہشت گردوں کے مسلمانوں پر حملے خطرناک ہیں حیوان کے نام پر انسان کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے کمشنرنے ہندوستان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان میں انسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے پرہراساں کیاجاتا ہے۔انہوں نے بھارت میں تشدد کے معاملے پر کہاکہ گائے کی حفاظت کے نام پر انتہا پسندوں کے حملے خطرناک ہیں جبکہ جموں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہندوستان کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا  انھوں نے کہا کہ حیوان کے نام پر انسانوں کا قتل حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔