سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف پابندیاں مزید 2 سال تک جاری رہ سکتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف پابندیاں مزید 2 سال تک جاری رہ سکتی ہیں۔ عادل الجبیر نے کہا کہ قطری عوام کو اپنے حکمرانوں کے بارے میں فیصلے کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں یمن میں جاری بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھال لے تو اس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے یمن ،  بحرین۔، قطر، عراق اور شام کے امور میں سعودی عرب کی واضح مداخلت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا بلکہ ایران پر زور دیا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور ميںم داخلت نہ کرے اور سعودی عرب کی خطے میں امریکی پالیسیوں کے فروغ میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔