مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے صو مالیہ کے فو جی اڈے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صو مالی فو جی آفیسر کے مطابق الشباب دہشت گردوں نے صو مالیہ کے جنوب میں واقع شہر کسمایو کے قریب فو جی اڈے پر حملہ کیا۔الشباب کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 26صو ما لی فو جی ہلاک ہوئے جبکہ ان کی 2گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئی ہیں اور 3گاڑیاں ہمارے دہشت گرد ساتھ لے آئے۔تاہم صو مالیہ کے سرکاری حکام نے ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی۔
اجراء کی تاریخ: 4 ستمبر 2017 - 10:41
صومالیہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے صو مالیہ کے فو جی اڈے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔