روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی ناکام اور غیر مؤثرثابت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی ناکام اور غیر مؤثرثابت ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی حکمت عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طاقت کی پالیسی اور مزید فوجیوں کو افغانستان میں بھیج کر کسی مفید نتیجے تک نہیں پہنچ پائے گا اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے افغانتسان کا بحران مزید پیچیدہ ہوجائےگا۔ روسی وزیر خارجہ نے طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود طالبان اور داعش دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے جبکہ وہ دوسرے ممالک پر بےبنیاد الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔