مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے بارے میں امریکہ کی نئی پالیسی اور حکمت عملی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو علاقہ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ان پر اپنے فیصلے مسلط کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی طویل مداخلت کے باعث بحران جاری ہے۔ امریکہ اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں عدم استحکام ، دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے۔ ایرانی ترجمان نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ علاقہ کے ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کردے علاقائی ممالک مشترکہ تعاون کے ذریعہ دہشت گردی پر کنٹرول اور اپنے ملک میں امن و سکیورٹی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2017 - 12:07
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے بارے میں امریکہ کی نئی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو علاقہ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ان پر اپنے فیصلے مسلط کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔