امریکہ نے روس اور چين کی 16 کمپنیوں اور شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، واشنگٹن میں وزارت خزانہ کے مطابق یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کر رہی تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس اور چين کی 16 کمپنیوں اور شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، واشنگٹن میں وزارت خزانہ کے مطابق یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کر رہی تھیں۔ ان پابندیوں کے بعد امریکہ  میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔، ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ آن نے مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادارے کے مطابق کم یونگ آن نے ’’ٹھوس ایندھن والے‘‘ مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے، شمالی کوریائی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ بھی کیا گیا۔