مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی مسلم ملک چاڈ نے بھی دوحہ سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت نجامینا میں قطر کا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے سفارت کاروں کو دس روز میں ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چاڈ نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لیبیا کے ذریعے چاڈ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،چاڈ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت کی جانب سے لیبیا سے چاڈ کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے بعد حکومت نے اس کا سفارت خانہ بند کرنے ، قطری سفیر اور سفارت کاروں کو اپنے ملک سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔ چاڈ نے قطری سفارت کاروں کو ملک سے چلے جانے کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا ہے اور یہ اقدام ملک کے امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے بھی قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیئے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 24 اگست 2017 - 00:44
افریقی ملک چاڈ نے بھی دوحہ سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت نجامینا میں قطر کا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے سفارت کاروں کو دس روز میں ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔