صومالیہ میں امریکہ نے فضائی حملہ کر کے وہابی دہشت گرد گروہ الشباب کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں امریکہ نے فضائی حملہ کر کے وہابی دہشت گرد گروہ الشباب کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے افریقا کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فورسز نے بدھ اور جمعرات کے روز موغادیشو کے جنوب مغرب میں 320 کلومیٹر پر صومالین فورسز کے تعاون سے 3 فضائی کارروائیاں کر کے الشباب کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔افریقی کمانڈ کے مطابق اس شدت پسند گروہ کو وہابی کالعدم تنظیم القاعدہ کی پشت پناہی حاصل ہے جو صومالیہ کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں فوجیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔