مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 180 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 180 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 180 لاشیں لائی جا چکی ہیں اور اب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔بعض رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 60 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔