مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں پاکستانی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا،وہابی دہشت گردوں نے فورسزکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2017 - 12:19
پاکستان میں اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں پاکستانی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔