ملائیشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستانی وہابی دہشت گردوں سمیت 400 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستانی وہابی دہشت گردوں سمیت 400 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملائیشین حکام نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور میں چھاپے مار کر 400 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان سے ہے۔ پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھروں میں گھسے اور سیکڑوں افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر تفتیش اور پوچھ تاچھ کے لیے تھانے لے گئے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے جعلی پاسپورٹس بنانے والی اور امیگریشن دستاویزات میں رد و بدل کرنے والی مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملائیشیا میں اگلے ہفتے جنوب مشرقی ایشیا گیمز شروع ہونے والے ہیں جس سے قبل دارالحکومت میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ ملائیشین حکام کے مطابق ہر اس شخص کو گرفتار کیا جارہا ہے جس پر شام و عراق میں سرگرم وہابی  دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا شک ہے یا اس کے پاس سفری دستاویزات پوری نہیں۔ پولیس افسر ایوب خان کا کہنا ہے کہ جن غیرملکیوں پر دہشت گردوں سے تعلق کا شبہ ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔