مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا میں مسجد پر بم سےحملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق مینیسوٹا میں نماز فجر کے دوران مسجد الفاروق پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ امریکی محکمہ ایف بی آئی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے مسجدوں پر حملہ دوسرے لوگوں کو بھی سکھا دیا ہے وہابی دہشت گردوں نے شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں درجنوں مساجد کو شہید اور ان کے بم دھماکوں کے ذریعہ بے حرمتی کے جرم کا ارتکاب کیا اور اب یہ سلسلہ یورپ اور امریکہ میں بھی شروع ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2017 - 13:46
امریکی ریاست مینیسوٹا میں مسجد پر بم سےحملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔