مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں ہندوستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی شناخت جاوید احمد ڈار اور عبدالحمید میر کے نام سے ہوئی ہے۔ کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے علاقے میں مزید فوج اور پولیس کی نفری کو تعینات کردیا ہےجب کہ انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے اورعلاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 اگست 2017 - 12:56
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔