امریکی وزارت خارجہ نے نائجیریا کو امریکی جنگی جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے نائجیریا کو امریکی جنگی جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نائجیریا کو یہ جہاز بوکوحرام دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ان جہازوں کی فروخت کی اجازت ملنے سے نائجیریا کو ہتھیار فراہم کرنے پر عائد وہ پابندی ختم ہو گئی ہے جو اس کی فوج کی طرف سے مہاجرین کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔امریکی وزارت خارجہ نے کانگریس کو بتایا کہ اس نے نائجیریا کو 12 سپر ٹوکانو A-29 جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جن کی قیمت 59 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔