مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایران کے فوجی مراکز تک پہنچنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کی ایک تقریب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے فوجی مراگز کے معائنہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے فوجی مراکز تک پہنچنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ ایران کی سکیورٹی اور سلامتی کا مسئلہ ہے اور نہ ہی امریکہ کو ایسا مطالبہ کرنے کا حق ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکیوں کو اس قسم کی بیہودہ باتوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور بیہودہ باتوں کی وجہ امریکہ کو عالمی سطح پر مزید رسوائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔