مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر کی طرف سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے 4 ممالک کے وزراء خارجہ کے بحرین میں ہونے والے اجلاس کے بعد العربیہ اور الحدث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی طرف سے حج کے امور پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ کے برابر ہے۔ اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے رد عمل کا حق محفوظ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2017 - 18:33
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر کی طرف سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔