مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ روس میں موجود اپنے سفارتی عملے کو445 افراد تک کم کردے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے جاری کردہ حکم میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنا اضافی سفارتی عملہ یکم ستمبر 2017ء تک واپس بلوالے جس کے بعد روس میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد 445 رہ جائے گی جب کہ اس کے ساتھ ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔ واضح رہے کہ اس وقت امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2017 - 18:53
روس نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ روس میں موجود اپنے سفارتی عملے کو445 افراد تک کم کردے۔