مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینی (رہ) خلائی قومی مرکز کا افتتاح کردیا ہے اس موقع ایرانی ماہرین نے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سیمرغ راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے خلائی راکٹ " سیمرغ " کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 250کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار سے 500کلومیٹر دور تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینی (رہ) خلائی مرکز کا افتتاح کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایران کی علمی اور دفاعی پیشرفت کو نہیں روک سکتا۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2017 - 09:53
اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینی (رہ) خلائی قومی مرکز کا افتتاح کردیا ہے اس موقع ایرانی ماہرین نے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سیمرغ راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔