مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 2040 میں مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق تیل سے چلنے والے گاڑیوں کو روکنے سے ماحول کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کی روشنی میں برطانیہ میں 2040 کے بعد ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ برطانوی وزرا ء ساڑھے پچیس کروڑ پاؤنڈ کا ایک منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت کونسلوں کو ڈیزل گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔حکومت بعد میں بھی صاف ہوا کی حکمتِ عملی کا اعلان کرے گی۔ گذشتہ ہفتے فرانسیسی صدر میکروں نے ایسے ہی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے منصوبے کے تحت فرانس سے 2040 تک معدنیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2017 - 18:09
فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 2040 میں مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔