مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران40 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کے مطابق مسلح افواج نے یہ آپریشن سیناء کے شمالی شہر شیخ زوید، عریش اور رفح میں کئے ہیں جس میں بھاری زمینی جنگی آلات کے علاوہ فضائیہ سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔
اس عرصے میں 40سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور5 کو گرفتار کرلیا ہےاور ساتھ ہی دہشت گردوں کے زیر استعمال 20 گاڑیاں، چار موٹرسائیکلیں اور بارود سے لدی ہوئی چار گاڑیوں کے ساتھ بھاری مقدار میں ہتھیار وگولہ بارود کا ذخیرہ بھی پکڑلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کے 52سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے.